ہندوستانی اداکار، فلم ساز اور گلوکار فرحان اختر اور اہلیہ، پروڈیوسر، اداکارہ اور گلوکارہ شیبانی ڈانڈیکر والدین بننے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی اس معروف جوڑی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اس جوڑے کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔
فرحان اختر اس سے قبل ادھونا بھابانی کے ساتھ رشتۂ اذدواج میں منسلک تھے۔
اداکار فرحان اختر اور ادھونا بھابانی کی شادی 16سال تک رہنے کے بعد 2017ء میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔
بعد ازاں اداکار نے 2022ء میں اداکارہ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ ایک سادہ سی تقریب میں نکاح کر لیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکار فرحان اختر، اسکرین رائٹرز جاوید اختر اور ہنی ایرانی کے بیٹے ہیں۔
جاوید اختر نے 1984ء میں اداکارہ شبانہ عظمیٰ سے شادی کر لی تھی جبکہ اسکرین رائٹر اور اداکارہ ہنی ایرانی نے 1985ء میں جاوید اختر سے رشتہ ختم کر لیا تھا۔