• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، مداح دعا میں یاد رکھیں، صائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) قومی کرکٹر صائم ایوب نے مداحوں سے اپیل کی کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ لندن میں جیو نیوز سے بات چیت میں صائم ایوب کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے۔ رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، بورڈ کے اقدامات سے مطمئن ہوں۔ لندن قیام کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ دریں اثنا کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی رپورٹس تو یہی ہیں کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہو جائیں گے، آپ سب بھی دعا کریں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار ہیں۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز سیریز سے تیاری میں مد د ملے گی، بولنگ پر کافی کام کیا تھا جس کے نتائج اچھے آئے۔

اسپورٹس سے مزید