لاہور ( جنرل رپورٹر ) پی ایم اے سنٹر پنجاب اور لاہور کے نومنتخب عہدیدار وں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی ۔ مہمان خصوصی قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمدخان نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صوبے سے اتائیت کو ختم کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکا ہے ،صوبا ئی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وعدہ کیا کہ صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے حکومت جتنے بھی وسائل مہیا کر سکی ضرور کرے گی۔تقریب میں سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے بھی شرکت کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کہاکہ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر ے ۔ ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری نے کہاکہ مستقبل کے ڈاکٹروں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے اور تمام سہولیات مہیا کرے۔