لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) لاہور شیخوپورہ روڈ پر مدینہ کالونی منڈھیالی سٹاپ کے قریب منی بس اور ڈمپر کے درمیان ٹکر سے 3افراد خلیل،عامر اور عابد زخمی ہوگئے، دوسرے واقعہ میںدھند کے باعث لوڈر ٹرک رکشہ کو بچاتے میٹرو ٹریک کے فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔ ٹرک ڈرائیور شدید زخمی، رکشہ ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئی، مین ٹریک پر ہونے سے میٹرو بسوں کی آمدو رفت تاحال رُک گئی۔