• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے ACC میں سال کا پہلا مقدمہ، ادارے کا ہی ملازم رشوت وصولی پر گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں رواں برس کا پہلا مقدمہ اور گرفتاری اپنے ہی ادارے کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کے خلاف درج اور ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم امیگریشن کے سابق چیک پوسٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عطااللہ میمن اور ہیڈ کانسٹیبل زہیب حسن نے گزشتہ برس ستمبر میں ایک غیر ملکی لنگر انداز بحری جہاز کے کپتان کو جہاز پر مبینہ غیر قانونی عملے کی موجودگی کو جواز بنا کر ڈرایا دھمکایا اور بلیک میل کرتے ہوئےدو ہزار ڈالر اینٹھ لئے۔ واقعے کا علم جب پورٹس امیگریشن کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رحمانی کو ہوا تو انہوں نے ابتدائی رپورٹ اعلی افسران کو ارسال کی اور اس کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل علی مراد کو انکوائری تقویض کی گئی اور انہوں نے رشوت وصولی کا الزام درست قرار دے کر مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی۔
ملک بھر سے سے مزید