• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے، سندھ حکومت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں نجی اسکولوں اور کالجوں کو کنٹرول کرنے والے ادارے ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکول نے سندھ کے نجی اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کےطلباء کی فیسوں کے معاملےپر ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر رفیعہ ملاح نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2025ء میں دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025ء میں نویں سے دسویں میں جانے والے طلباء جون جولائی کی فیس بھی ادا کریں گے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح کا مزید کہنا ہےکہ تمام نجی اسکول محکمۂ تعلیم کی ہدایت کی پابند ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید