• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانیٹری پالیسی کا اعلان 27 جنوری کو ہوگا، شرح سود میں ایک فیصد کمی متوقع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان2025کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 27 جنوری کوکرے گا،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 27 جنوری کو طلب کیا ہے،مانیٹری پالیسی کمیٹی کےفیصلےکا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں کریں گے ، ذرائع کے مطابق شر ح سود میں مزید ایک فیصد کمی متوقع ہے۔دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا کلینڈر جاری کردیا ہے۔ اس ضمن میں آئندہ چار اجلاسوں کی تاریخیں ذیل میں درج ہیں۔ پہلا اجلاس 27جنوری 2025ء اور دوسرا اجلاس پیر 10 مارچ 2025ءتیسرا پیر 5 مئی 2025ءکو جبکہ چوتھا اجلاس پیر 16 جون 2025ءکو ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید