کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ایجنڈے کی کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صاحبزادی کی شادی کے باعث صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی اجلاس میں عدم دلچسپی کے باعث ایوان اراکین سے خالی نظر آیا۔ جمعہ کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں بمشکل دو تین ارکان ہی موجود تھے اور ایوان کا کورم پورا نہیں تھا ۔اس صورتحال پر اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔