کراچی (اسد ابن حسن) حکومتی ملکیت پبلک لمیٹڈ کمپنی، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (NTDC) اپنی ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنز کی بہتری کے لیے کمرشل اور اسلامک بینکس سے مجموعی طور پر کم از کم 10ارب روپے کا قرضہ حاصل کریگی قرضے کی رقم میں25فیصد اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ قرضہ تین ماہ کیلئے دو پیکجز، پانچ ارب فی پیکج میں وصول کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ادارے کے چیف فائننشل افیسر نے بینکوں سے سے کم از کم انٹرسٹ ریٹ کی پیشکشیں 23 جنوری تک جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ادارے کو قرضے کے سود کی مد میں بھاری رقم ادا کرنی ہوگی۔