اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دیدی ہے۔نجی حج سکیم کی بکنگ 10سے 31جنوری تک ہوگی، عازمینِ موبائل ایپ ’’پاک حج‘‘ سے لازمی تصدیق کر لیں، ترجمان مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کی بکنگ10جنوری تا 31جنوری 2025 جاری رہے گی۔ پرائیویٹ حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ نجی سکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11لاکھ سے ساڑھے21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے (SPA)کے مطابق پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کریں۔ اضافی سہولیات کے باعث 30لاکھ سے زائد حج پیکیج ’’حج پالیسی فامولیشن کمیٹی‘‘ سے منظور کروانا ہوگا۔ حج منظم کو 30لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازم ہوگا۔ حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف FBR اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کئے جائینگے۔ نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ ’’پاک حج‘‘ سے لازمی تصدیق کر لیں۔ پیسوں کا لین دین صرف کمپنی کے بینک اکائونٹ کے ذریعے کریں۔