• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات پر گہری تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر قائد میں گزشتہ سال بڑھتے ہوئے سگ گزیدگی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ میئر کراچی اور منتخب ٹاؤن چیئرمینز صرف لیپا پوتی کے کاموں میں مشغول ہیں دوسری جانب شہر قائد میں گزیدگی کے سبب 18 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 70 ہزار افراد زخمیوں میں شامل ہیں جن میں بزرگ خواتین اور بچے شامل ہیں ساتھ ہی اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نا ہونے کے سبب اموات میں مزید اِضافہ ہو رہا ہے عوام خوف و حراس کا شکار ہو رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید