• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند، 8 پروازیں متبادل اتاری گئی، 15 منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کا فلائٹ اپریشن شدید متاثر ہوا سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دن بھر کوئی پرواز لینڈ نہ کر سکی اور نہ ہی کسی پرواز نے اڑان بھری مجموعی طور پر اٹھ پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئی ایک 136پروازوں کی امد روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ 15پروازیں منسوخ کرنا پڑی ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ سیالکوٹ ایئرپورٹ متاثر ہوا۔ دھند کے باعث جمعہ کو مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی کے 282، دبئی پی کے 180 کو دبئی ایف زیڈ 337 شارجہ جی 9952 کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔ سیالکوٹ مسقط پی کے 281 دبئی پی کے 189، ایف زیڈ 338 اور ای کے 636 منسوخ کردی گئیں۔ جدہ لاہور کی پرواز ایس وی 738 ابوظہبی لاہور ای وائی 284، دوحا لاہور کیو ار 620 کو اسلام اباد جبکہ دمام ملتان قومی ایئر کی پرواز پی کے 150 کو لاہور اتارا گیا۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ کی 60، اسلام اباد ایئرپورٹ کی 33 پروازیں، کراچی ایئرپورٹ کی 36 جبکہ دیگر ایئرپورٹس کی 15 پروازوں کی امد روانگی میں تاخیر ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید