• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سیاستدان اپنی ہی گن سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی سیاستدان اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گولی لگنے سے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی ہلاک ہوئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق انہیں گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ گن سے لگی۔

سیاستدان کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی اور لگی۔

پولیس کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید