• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوایم ٹی میں پاکستان امریکہ تعلقات پرسیمینار

لاہور ( پ ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں’’ پاکستان-امریکہ تعلقات: مواقع، چیلنجز، اور آگے کا راستہ ‘‘کے عنوان پر سیمینار ہوا، جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی کثیر الجہتی نوعیت کو بہتر طور پر سمجھنا اور دوطرفہ تعلقات میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کے امکانات کو اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار میں کے یو ایم ٹی کے صدر اور سابق وزیرابراہیم حسن مراد، ریکٹر ڈاکٹر آصف رضااور چیف ایڈوائزر یو ایم ٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن نے شرکت کی ڈاکٹر عثمان عسکری ، فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلباء بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید