• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی پیداواری کمپنی نے مقامی نجی کمپنی کیخلاف فیصلے کے نفاذ کیلئے پٹرولیم ڈویژن سے معاونت طلب کرلی

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پاکستان میں تیل و گیس تلاش کرنے والی غیر ملکی پیداواری کمپنی ایف ایچ ایل (فرنٹیر ہولڈنگز لمٹیڈ) نے مقامی نجی کمپنی پٹرولیم ایکسپورلیشن لمٹیڈ کے خلاف مقدمے میں عالمی عدالتی فیصلے کے نفاذ کے لئے پٹرولیم ڈویژن سے معاونت طلب کر لی۔ غیر ملکی کمپنی (ایف ایچ ایل) نے ڈی جی پٹرولیم کنسیشن کو فیصلے بارے خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور انٹرنیشنل کمرشل کورٹ نے فرنٹیر ہولڈنگز لمیٹد بنام پٹرولیم ایکسپورلیشن لمٹیڈ کے مقدمے میں آئی سی سی ثالثی ٹربیونل کے اختیار سماعت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ یہ مقدمات بدین نارتھ فور اور ساوتھ فور بلاکس کے معاہدوں کے تنازعات سے متعلق ہیں۔ سنگاپور عالمی عدالت کمرشل نے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے ثالثی ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کے ثالثی ٹربیونل نے پاکستانی قوانین کے تحت تشکیل پانے والے معاہدوں پر تنازعات کی سماعت ان کے دائرہ کار میں نہ آنے کا فیصلہ دے کر نتیجہ اخذ کرتے ہوئے غلطی کی ہے کہ ان کے پاس ان تنازعات کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید