• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، انتظامی مسائل 7 پروازیں منسوخ، ایک متبادل منتقل، 70 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)موسمی خرابی، انتظامی مسائل 7پروازیں منسوخ، ایک متبادل منتقل، 70میں تاخیر ، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں رات گئے اگرچہ موسم صاف ہوگیا تھا تاہم صبح سے دن بھر دھند کی وجہ سے 7پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی کے 282کو اسلام اباد اتارا گیا جبکہ 70پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد گلگت کی 4 پروازیں، کابل اسلام اباد کی 2 مسقط سیالکوٹ کی ایک پرواز منسوخ کی گئی۔ اسلام اباد سے کراچی کی 13 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 36 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کراچی کی 5 پروازوں سمیت لاہور سے 20پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ملتان ایئرپورٹ پر رات گئے تک دھند برقرار تھی جس کی وجہ سے 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پشاور کی 2 پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ کراچی کی 5 پروازیں انتظامی طور پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دبئی اسلام اباد کی پرواز پی اے 216 میں 10 گھنٹے، ابوظیبی پی اے 230 میں6گھنٹے، جدہ کی دو پروازوں پی اے 270 اور ای آر 801 میں نو نو گھنٹے تاخیر ہوئی۔ جدہ پشاور کی پرواز ای ار 882میں 10گھنٹے، ملتان ریاض کی پرواز پی اے 871می 12گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید