مانچسٹر(ہارون مرزا) الیکٹرک گاڑیوں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ایک بہترین حل قرار دیا جاتا ہے مگر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں عالمی سطح پرریکارڈ کمی نے گاڑی خریدنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ مسافروں کو دھوریں ، کاربن سے پاک ماحول دوست ای ویز الیکٹرک گاڑیاں خوب بھائیں مگر برقی انقلاب کے آگے بند بندھتا نظر آ نے لگا ہے ۔برطانوی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ گراف کی روشنی میں پتہ چلتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں تین بڑے مینوفیکچررز کے لیے عالمی ای وی کی فروخت میں کمی آئی ہے کیونکہ عوا م نئی سے نئی ٹیکنالوجی سے آشنا ہونے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔طویل مدتی بڑھتے ہوئے بھاپ کے باوجود ایلون مسک کی ٹیسلا نے سہ ماہی ای وی فروخت دیکھی کیو فور 2023میں 484,500کی شرح سے کم ہو کر 2024 کی پہلی سہ ماہی میں صرف 386,800رہ گئی چینی کار بنانے والی کمپنی ( بی وائے ڈی) جودنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کا سب سے بڑا فروخت کنندہ مانی جاتی ہے نے بھی رواں سال کے شروع میں عالمی ای وی کی فروخت میں کمی دیکھی۔ پہلی سہ ماہی میںصرف 3 لاکھ کے قریب ای ویز فروخت کی گئیں جو گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں 5لاکھ26ہزار سے ریکارڈ سطح پر کم ہیں۔اسی طرح جرمن کار ساز کمپنی ووکس ویگن نے کیو فور 2023میں 2لاکھ39ہزار 5سو ای ویز گاڑیاں فروخت کیں لیکن اگلی سہ ماہی میں صرف1لاکھ36ہزار4سو تک محدود رہے حالانکہ فروخت اس سال کیو ٹو میں یہ شرح 1لاکھ 80ہزار8سو تک پہنچی۔ یہ گراف اس وقت سامنے آیا ہے جب ووکس ویگن کو اپنی تین فیکٹریاں بند کرنے اور ملازمتوں میں کمی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، جس کی وجہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں میں توقع سے زیادہ سست تبدیلی ہوئی ہے۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ عالمی ای وی مارکیٹ میں واضح نیچے کی طرف رجحان جاری ہے۔ الیکٹرک گاڑیاں اسمارٹ فون کی طرح چارج شدہ بیٹری سے توانائی پر چلتی ہیں لیکن بھاری قیمت کے ٹیگز کیساتھ آتی ہیں برطانیہ میں اوسطا 46ہزار پاؤنڈز کے قریب لاگت بنتی ہے۔ یو این ایس ڈبلیو سڈنی میں اربن اینالیٹکس کے لیکچرر میلاد ہغانی اور سوئن برن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سپلائی چین کے پروفیسر ہادی غدیری کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی عام طور پر قیمت زیادہ ہوتی ہے یورپ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کچھ حصوں میں اکثر کم مراعات کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے لیکن دوسرے خطوں جیسے چین اور ہندوستان میں فروخت میں اضافہ جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سستی چینی گاڑیوں کا سیلاب لاگت میں رکاوٹ کو کم کر رہا ہے محققین کے مطابق کار خریداروں کے لیے ایک اور بڑا مسئلہ معیاری پیٹرول یا ڈیزل کے مقابلے میں الیکٹرک ماڈل کی ری سیل ویلیو کے بارے میں غیر یقینی صورتحال بھی ہے ۔