کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سی پیک سبزل روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر کا ٹائر پھٹ گیا ڈرائیور سے بے قابو ہو کرفٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق سی پیک سبزل روڈ پر ٹریکٹر پر جارہا تھا کہ اچانک ٹائر پھٹ گیا ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سےٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر سوار ڈرائیور کا کزن فضل محمد زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا