• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مطالبات پر 7 جماعتوں سے مشاورت کرنی ہوگی، عرفان صدیقی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مطالبات پر 7 جماعتوں سے مشاورت کرنی ہوگی۔ حکومتی کمیٹی 31 جنوری کو خود بخود تحلیل نہیں ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ممبر اور ترجمان نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ مذاکرات کس مرحلے میں ہیں۔ ہمارے لئے مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا کسی تاریخ پر ختم ہو جانے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کمیٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 23 دسمبر کی پہلی میٹنگ میں اپنے مطالبات تحریری شکل میں لانے کا وعدہ کیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید