• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ، انشورنس کمپنیز کو 30 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں کرنا پڑ سکتی ہیں

کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک) لاس اینجلس کے جنگلات میں گھرے قیمتی اور مہنگی ترین پراپرٹی کے علاقے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں انشورنس کمپنیوں کو بیمہ کنندگان کو 30ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک تجزیہ کاروں نے تخمینہ لگایا تھا کہ نقصانات کے بدلے بیمہ ادائیگیاں 20بلین ڈالرز تک ہوسکتی ہیں تاہم آگ کے شمال مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل جانے کے باعث ہونے والی مزید تباہیوں کے باعث بیمہ ادائیگیوں میں اضافہ 30بلین ڈالر تک ہوسکتا ہے۔ خوفناک آتشزدگی سے املاک اور جانی نقصان کا بیمہ کرنے والے عالمی ادارے بھی تباہی کے اثرات کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ جاپان کی ٹوکیو میرین ہولڈنگز ان کارپوریشن نے کہا کہ متاثرین کو جلد از جلد انشورنس کلیم ادا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تجزیہ کاروں نے بیمہ شدہ نقصانات کا تخمینہ 10بلین سے 30بلین ڈالر کے درمیان لگایا جو کہ غیر بیمہ شدہ نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً 40 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

یورپ سے سے مزید