• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرانس کی ڈائری…رضا چوہدری
اوورسیز پاکستانی جو فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم ہیں، نے چار سال سے زائد عرصہ انتہائی مشکل طریقے سے گزرا کیونکہ یورپی یونین نے قومی ائر لائن پر جون 2020میں پابندی عائد کردی تھی موجودہ حکومت خصوصاً پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف پر زور دیا کہ جس طرح بھی ممکن ہو قومی ائر لائن کی یورپی ملکوں کو پروازیں بحال کرائیں ،حکومت کی طویل قانونی جنگ اور جدوجہد کے بعد یورپ کیلئے قومی ائر لائن کی براہ راست پروازیں شروع ہوئیں اور دس جنوری کو پہلی پرواز پی کے 749 نے 323 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد ائر پورٹ سے اڑان بھر ی اسی روز شام جب یہ پرواز ائرپورٹ پہنچی تو اوورسیز پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی، پیرس میں پہلی فلائٹ لینڈ ہونے پر تارکین وطن نے ائر پورٹ پر پرتپاک طریقے سے ہم وطنوں کا استقبال کیا، مسافروں کو گلے میں ہار ڈالے ،تحفے تحائف بھی پیش کئے گئے۔ پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری ریاض بھاپا ، طلعت چوہان ، چیئرمین راجہ علی اصغر ، سینئر رہنما چوہدری تصور حسین تارڑ، پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر خان اصغر خان ، چوہدری شہباز کسانہ کوٹلہ ، چوہدری فیصل سعید ، استقبالیہ پروگرام کے آرگنائزر نوجوان راجہ محمد علی اور پی آئی اے کے فرانس میں کنٹری مینجر رضوان نے شاندار استقبال کے انتظامات کئے ،خوبصورت کیک بھی تیار کرایا، پاکستانی سفارت خانہ فرانس کے افسران اور عملہ بھی استقبال کےلئے موجود تھا، پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ ہماری قومی ائر لائن بحال ہوئی، ہم طویل عرصہ خوار ہوئےکئی ملکوں کے دھکے کھا کر وطن عزیز پہنچتے تھے، دیار غیر میں فوت ہونے والے پاکستانیوں کو یہاں ہی دفن کرنا پڑا،اس موقع پر دعا کی کہ پیرس کی طرح برطانیہ سمیت دیگر یورپی ملکوں کی پروازیں بھی جلد بحال ہوں اور وہاں بسنے والے پاکستانی بھی سُکھ کا سانس لیں ، یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ فرانس میں مقیم ن لیگ کے سینئر رہنما سردار ظہور اقبال جو کہ فرانس ،پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین بھی ہیں، ہمہ وقت قومی ائر لائن کی فوری بحالی کےلئے متحرک رہے اور انہوں ہر فورم پر پی آئی اے کی بحالی کےلئے آواز اٹھائی بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کرنے کےلئے جہاز مہیا کرنے کی بھی پیش کش کی بلکہ معروف ٹریولنگ ایجنسی کے چوہدری سلطان محمود کے تعاون سے دسمبر 2024 میں پیرس سے اسلام آباد کےلئے چار چارٹڈ فلائٹ کا انتظام کرتے ہوئے مسافروں کو باقاعدہ ٹکٹ بھی فراہم کئے مگر پاکستان سول ایوی ایشن نے اجازت دینے سے انکار کردیا تو انہوں نے دوسری پروازوں کےذریعے مسافروں کو پاکستان بھجوایا اس طر مسلسل چار سال دیار غیر میں مقیم اوورسیز پاکستانی دیگر ائر لائنز کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہے ، دوسری بڑی پریشانی وفات پا جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی میت مفت واپس لے جانے کی تھی ،دیگر ائر لائنز وزن کے حساب سے میت کا کرایہ وصول کرتے رہے،اب جلد ہی امریکہ اور برطانیہ کے لیے بھی فلائٹس شروع ہوجائیں گی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق اوورسیز پاکستانی اب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لئے پیرس سے سعودی ائر لائن کے زریعے سعودی عرب تک اور پھر سعودی عرب سے پاکستان اور پھر پاکستان سے براہ راست واپس پی آئی اے کی پرواز کے زریعے سفر کر سکیں گے ،پی آئی اے اور سعودی ائر لائن کے درمیان یہ معاہدہ طے پاچکا ہے ،انہوں یہ بھی انکشاف کیا حکومت پر امید ہے کہ تین سے چار ہفتے میں یورپ کیلئے پروازیں دوبارہ پوری استعداد کے ساتھ فعال ہو جائیں گی، برطانوی روٹس کی منظوری ملنے کے بعد لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سب شہر سب شہروں میں بتدریج روٹ بحال ہو جائیں گے ۔
یورپ سے سے مزید