• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی وٹامن ڈی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے نہیں بچاتے، تحقیق

لندن(نیوز ڈیسک) ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد العمر افراد کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے خیال سے وٹامن ڈی کی اضافی خوراک دینا ان کی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے بچانے میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتیں۔ وٹامن ڈی کی نارمل مقدار کو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی سمیت نظام ہاضمہ، دماغی صحت اور جسمانی صحت کے لیے بھی سود مند سمجھی جاتی ہے جب کہ وٹامن ڈی کی سطح کی کمی کے شکار افراد متعدد طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔عض ماہرین صحت زائد العمر افراد اور خصوصی طور پر 50سال سے زائد عمر کے افراد کو وٹامن ڈی کی نارمل سطح کے باوجود اضافی وٹامن ڈی کی خوراکیں دیتے ہیں تاکہ گرنے یا چوٹ لگنے کی صورت میں ان کی ہڈیاں مضبوط رہیں اور وہ ٹوٹ نہ پائیں۔تاہم اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی اضافی مقدار سے بھی زائد العمر افراد کی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ماہرین نے پایا کہ وٹامن ڈی کی نارمل سطح ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تاہم وٹامن ڈی کی نارمل سے زیادہ سطح بھی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے نہیں بچاتی۔ماہرین کے مطابق یہ خیال غلط ہے کہ وٹامن ڈی کی اچھی مقدار کے حامل بزرگ افراد گرنے سے بھی بچے رہتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ وٹامن ڈی کی اچھی مقدار کا گرنے، گرنے کے بعد ہڈیوں کے ٹوٹنے یا نہ ٹوٹنے سے کوئی تعلق نہیں، وٹامن ڈی کی اضافی مقدار گرنے یا چوٹ لگنے کی صورت میں ہڈیوں کو ٹوٹنے سے بچانے میں معاون نہیں ہوتی۔
یورپ سے سے مزید