ٹورنٹو (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پہلے 10ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں2018سے2024تک دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے 90ہزار کے قریب افراد نے سیاسی پناہ حاصل کی۔ ان میں پاکستانیوں کی تعداد7 ہزار سے زائد تھی، سب سے زیادہ جن غیر ملکیوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں ایران، ترکیہ، کولمبیا، میکسیکو، بھارت، نائجیریا، پاکستان، ہیٹی، چین اور افغانستان بھی شامل ہیں گزشتہ برس بھی پاکستان سے کینیڈا آنے والے 5 ہزار سے زاید افراد نے سیاسی پناہ کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں جن میں1853کو منظور کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ اس وقت بھی کینیڈا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 7ہزار 800 سے زائد افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔