روم (نیوز ڈیسک) اٹلی میں قید ایرانی تاجر محمد عابدینی کو رہا کر دیا گیا۔ اطالوی وزیرِ انصاف کارلو نارڈیو کا کہنا تھا کہ ایرانی تاجر کو قانونی طور پر امریکہ کے حوالے نہیں کر سکتے۔ خبررساں اداروںکے مطابق ایرانی تاجر کو دسمبر میں امریکہ کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ پر اٹلی کے شہر میلان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے 38سالہ محمد عابدینی اور 42سالہ مہدی محمد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکا سے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی دینے کی سازش کی تھی۔