• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی شخصیت چوہدری فضل حسین کے انتقال پر لوٹن میں تعزیتی اجتماعات

لوٹن (نما ئندہ جنگ) چڑھوئی کوٹلی کی ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری فضل حسین کے انتقال پرلوٹن میں جامع مسجد مدینہ اوک روڈ پر تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے مرحوم کے صاحبزدگان چوہدری ذاکر، چوہدری محمد رمضان اور چوہدری شاکر، بھائی چوہدری لیاقت اور دیگر خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔ مختلف اجتماعات میں اظہار تعزیت کرنے والوں میں لارڈ قربان حسین، علامہ محمد اقبال اعوان، تحریک کشمیر برطانیہ کے چوہدری زاہد اقبال، اقدس مغل، صدر یوکے اسلامک مشن لوٹن شعیب تابانی، سابق صدر ندیم تابانی، شوکت علی بٹ، حاجی چویدری محمد اکرام، اکیڈمک علی اسحاق اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ دریں اثناء سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ محمد اسلم خان، سینئر نائب صدر تحریک کشمیر برطانیہ چوہدری محمد شریف، کوآرڈینٹیر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے بھی چوہدری محمد رمضان اور دیگر خاندان سے تعزیت کی ہے ۔
یورپ سے سے مزید