• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے پروازوں کی بحالی سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، افتخار احمد

لندن (اورنگزیب چوہدری) برطانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت صدر فرینڈز آف اخوت برطانیہ و یورپ چوہدری افتخار احمد جنرل منیجر سیلز پی آئی اے چوہدری محمد شفیق کی خصوصی دعوت پر پاکستان سے پیرس پی آئی اے کی فلائٹ آپریشن دوبارہ بحالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے۔ لندن ہیھترو ا یئر پورٹ پر ان کی فیملی کے قریبی افراد اور دوستوں نے ان کا واپسی پر استقبال کیا۔ چوہدری افتخار احمد نے جنک و جیو لندن سے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحالی کی خوشی میں منعقدہ اس تاریخی تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی اور اطمینان و سکون ملا۔ پاکستان کی اس کامیابی پر اوورسیز پاکستانی انتہائی خوش ہیں پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کی یورپ سے دوبارہ بحالی ایک مثبت اور تعمیری اقدام ہے جس سے یقینی طور پر ملک پاکستان کی ملکی معیشت مزید مضبوط ہو گی۔ چوہدری افتخار احمد نے پی آئی اے فلائٹ کی یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے آپریش بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان سے یورپ اور برطانیہ کے لیے ڈائریکٹ فلائٹ وقت کی ضرورت ہے لاکھوں اوورسیز پاکستانی پی آئی اے فلائٹ کی بحالی کے بعد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے آبائی ملک پاکستان بروقت پہنچ سکیں گے۔ بالخصوص اموات کی صورت میں میتوں کو پاکستان تدفین کیلئے لے جانے کیلئے آسانی ہو گئی جو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہت بڑا ریلیف ثابت ہو گا۔ چوہدری افتخار احمد نے جنرل منیجر سیلز پی ائی اے چوہدری محمد شفیق کی مثبت تعمیری کاوشوں پر انہیں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا برطانیہ میں مقیم کمیونٹی توقع رکھتی ہے کہ بہت جلد برطانیہ سے بھی پی آئی اے کی فلائٹ بحال ہوں گی۔
یورپ سے سے مزید