• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن میں سیکڑوں مکان خالی، لوگ سڑکوں پر سونے پر مجبور

لندن (پی اے) گریٹر مانچسٹر کے ایک ٹائون میں سیکڑوں مکان خالی پڑے ہیں اور لوگ سڑکوں پر سو رہے ہیں،معروف لینڈ مارک کے 4ٹاور بلاکس رات کو مکمل اندھیرے میں ڈوبے نظر آتے ہیں ،سیون سسٹرز کہلانے والے کالج بینک ٹاور کے بلاکس میں صرف چند کھڑکیوں ہی میں روشنی نظر آتی ہے ،یہ فلیٹس لوگوں کی ملکیت ہیں جنھوں نے 8سال قبل انہدام سے متعلق باتوں کے بعد انھیں خالی چھوڑ دیا تھا۔ دوسری 500 پراپرٹیز بھی خالی پڑی ہوئی ہیں۔تقریباًایک دہائی سے راچڈیل برو وائیڈ ہاؤسنگ (آر بی ایچ) کے4بلاکس کو اپ گریڈ کرنے پر آنے والے بھاری اخراجات کے سبب مسمار کرنے کی بات کی جا رہی ہے لیکن اس کے برسوں بعدآج بھی کرایہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ سیون سسٹرز کو انہدام سے بچانے کی مہم کے سربراہ مارک سلیٹر، گزشتہ 10سال سے مارڈائک ٹاور بلاک میں مقیم ہیں، وہ اس صورت حال کو ایک اسکینڈل قرار دیتے ہیں ان کا کہناہے کہ یہ شرمناک بات ہے کہ ہمارے پاس خالی مکان اورفلیٹ موجود ہیں اور لوگ آج بھی رات باہر سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں، ہاسٹل، بستر اور ناشتے کیلئے کھلے مقامات پر سو رہے ہیں، اور ہم یہاں کے بچوں اور خاندانوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔مچل بلاک کو 2017میں اس بلڈنگ میں مسمار کیا جانے والا پہلا بلاک بتایا گیاتھا، جس کی وجہ سے اس کے بہت سے رہائشیوں کو یہ بلاک چھوڑنا پڑا تھا۔ اب اس کے کم وبیش 120اپارٹمنٹس میں سے صرف 4 استعمال ہو رہے ہیں 89سالہ آڈرے مڈل ہرسٹ اس بلاک میں 37سال سے رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں جہاں ہوں وہاں بہت خوش ہوں۔ یہ فلیٹ ایک چھوٹے سے بنگلے میں رہنے کی طرح ہے، میں یہاں سے کہیں اور کیوں منتقل ہو جاؤں؟ 2022میں آر بی ایچ کو اس وقت خصوصی اقدامات میں شامل کیا گیا تھا جب سیون سسٹرز سے صرف ایک میل کے فاصلے پر واقع 2 سالہ عواب اسحاق اس علاقے کے ایک گھر کے ملبے کی زد میں آکرہلاک ہو گیا تھا۔ اس وقت ، کورونر نے فیصلہ سنایا تھاکہ عواب کی موت اس کے فلیٹ میں لگے جنگلے کے براہ راست گرنے کے نتیجے میں ہوئی۔ان فلیٹوں میں طویل عرصے سے رہنے والے لوگ ان فلیٹوں میں سہولتوں کے فقدان اور موسم سرما میں منجمد کردینے والی سردی اور کمروں کو گرم رکھنے کیلئے بجلی کے بھاری بلز کی تو شکایت کرتے ہیں لیکن انھیں چھوڑ کر کہیں اور جانے کو تیار نہیں ہیں ،ڈنکرک رائز ٹاور میں رہنے والی ایک خاتون کرسٹینا کا کہنا تھا کہ میری پوری فیملی یہی پر پلی بڑھی ہے یہاں سے ہماری یادیں وابستہ ہیں ہم یہاں سے کہیں اور نہیں جاسکتے۔ حکمراں لیبر پارٹی کے منصوبے کے تحت روچڈیل سے 2029تک ہر سال کم از کم 918 مکان تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ہائوسنگ ،کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ سے متعلق وزارت کے ایک ترجمان رہائشی سہولتوں کا سنگین بحران ہمیں ورثہ میں ملا ہے اور حکومت کا واضح موقف ہے کہ رہائشی سہولتوں سے نمٹنے کا واحد راستہ نئے سوشل ہومز کی تعمیر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کم لاگت کے اور سوشل ہائوس بلڈ نگ کے تحت بڑی تعداد میں مکان تعمیر کریں اور اس کیلئے 500 ملین پونڈ کے اضافی فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔روچڈیل سے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ Paul Waugh کا کہناہے کہ کوئی وجہ نہیں وجہ نہیں کہ Seven Sisters کی تزئین وآرائش نہ کی جاسکے لیکن ایسا کرنے کیلئے درست فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یورپ سے سے مزید