لندن ( آن لائن ) لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔میڈیا سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا اور میری تندرستی کیلئے ڈاکٹرز بھی پوری کوشش کریں گے، قوم میری جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرے۔