• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم الامور بیلجیئم کی سربراہ ایشیاء پیک 2 ڈویژن یورپین یونین سے ملاقات

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

برسلز میں قائم سفارت خانہ پاکستان کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ایشیا پیک 2 ڈویژن کی سربراہ ڈیرن ڈیریا اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ایشیاء پیک 2 ڈویژن کی سربراہ ڈیرن ڈیریا یورپین یونین کے ساتھ پاکستان کے معاملات کو دیکھتے ہیں۔

سفارت خانہ پاکستان کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان جاری مصروفیات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران تعلقات میں مزید اضافے کے لیے نئے مواقع دریافت کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

خاص رپورٹ سے مزید