• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من وبھائی نے صحافت کے ذریعے معاشرتی شعور بیدار کیا، ملک احمد خان

لاہور (نیوزرپورٹر ) شاعر، صحافی، اور ڈرامہ نگار منو بھائی کی ساتویں برسی کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار ہوا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ منو بھائی نے نہ صرف ادب اور صحافت کے ذریعے معاشرتی شعور بیدار کیا بلکہ سندس فاؤنڈیشن کے ذریعے دکھی انسانیت کے لیے جو خدمات انجام دیں، وہ قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منو بھائی بہت بڑے آدمی تھے اور بڑے آدمی کی باتیں کرنے کا دل ہر کسی کا کرتاہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے خواجہ سلمان رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب آپ کے ذمےبہت بڑا کام ہے اور وہ کام پوری ایمانداری سے نہ کرنا ان جرائم میں ہوگا جن کا حساب کم از کم آپ اور میں ضرور دیں گے۔ میں ایمانداری کے ساتھ یہ سمجھتا ہوں کہ سندس فاؤنڈیشن کا کام بہت اچھا ہے اور اس ادارے کو حکومت بھی سرپرستی جو ابھی نہیں ملی وہ دلوانا باقی ہے۔ ریاست کی جانب سے سیکیورٹی کور فراہم کرنا باقی ہے وزیر برائے سپشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ منو بھائی کا خواب ایک ایسا معاشرہ تھا جہاں ہر انسان کو بنیادی صحت کی سہولیات میسر ہوں۔ سندس فاؤنڈیشن ان کے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ سیمینار سے سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی ، ارشد انصاری، مظہربرلاس،خاور نعیم ہاشمی،مزمل سہردوری اور بابا نجمی نے بھی خطاب کیا ،سندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرر خالد عباس ڈار نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ طاہر سرور میر، ناصر بشیر، ڈاکٹر سعید گیلانی، شعیب ملک اوردیگرشخصیات نے بھی شرکت کی۔
لاہور سے مزید