لاہور (خصوصی رپورٹر)کمشنرلاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ریونیو ریکوریز، ریونیو ڈیجیٹائزیشن، تجاوزات، ستھرا پنجاب، پرائس کنٹرول، صفائی، آبیانہ، ریونیو اسیسمنٹ و دیگر اہداف جائزہ کے حوالے سے 2اجلاس ہوئے۔ کمشنر نے کہا کہ صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں ، ڈی سیز مائیکروپلان کے تحت کام کرائیں، تمام اضلاع کی شہروں کی سڑکوں پر ایکسل لوڈمینیجمنٹ ناگزیر ہے، اوورلوڈنگ کیخلاف کاروائیاں موثر کریں۔