• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ ویزے کی آڑ میں 5افراد کو سعودی عرب کے راستے اٹلی بھیجنے کی کوشش ناکام

لاہور (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزے کی آڑ میں 5افراد کوسعود ی عرب کے راستے اٹلی بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی ،معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضیٰ علی اور 16 سالہ لڑکےسمیت 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کر نا تھی۔ ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے جبکہ ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے بھی ادا کیے گئے۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے بھی برآمد ہوئے۔
لاہور سے مزید