• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی سروسز نے 566 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا

لاہور(کرائم پورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے 1239ٹریفک حادثات پر فور ی کاروائی کی ،جن میں 566افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا ، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 708ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور، 484مسافراور141پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
لاہور سے مزید