• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستوکتلہ، نصیر آباد، راوی روڈ، اقبال ٹائون، شمالی چھ ائونی و دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

لاہور، مانگامنڈی، کاہنہ (کرائم رپورٹر،نامہ نگاران) ڈاکوئوں نےستوکتلہ میں اسلم سے 1لاکھ75 ہزار ،گجرپورہ میں وسیم سے1لاکھ 70ہزار اور موبائل فون، نصیر آباد میں شاہد سے1 لاکھ55ہزار موبائل فون ، اقبال ٹاون میں رفیق سے1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں شبیر سے 1لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاونی میں غفار سے 1 لاکھ 40ہزار ، موبائل فون ، مانگامنڈی کے مدینہ ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیکٹری ملازم ابوبکر سے موٹر سائیکل ، موبائل فون چھین لیے، قلعہ داؤد کا میں رفیق خاں کے گھر سے زیورات اور قیمتی سامان چوری ہوگیا، رانا شفیق کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،ہربنس پورہ اور گارڈن ٹاون سے کاریں جبکہ سندر سول لائنز اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق صواآصل کے قریب شبیر سے ڈاکوئوں نے45ہزار چھین لیے، ایلیٹ ٹاؤن میں دوکاندار سے50ہزار لوٹ لیے،الحرم گارڈن کے قریب افضل اور ندیم سے22ہزار چھین لیے اورتشدد بھی کیا، 2 ڈاکو خاتون شریفاں بی بی کی کانوں سے بالیاں کھینچ کر فرار ہوگئے ،کاہنہ میں اویس کاموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔
لاہور سے مزید