لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقے پکی ٹھٹی سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ، لاش شاپر بیگ سے ملی ، عابد مارکیٹ کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص ، مسلم ٹاو ن کے علاقے نقشہ سٹاپ کے قریب سے50 سالہ شخص، لیاقت آباد کے علاقے چھوٹی پھاٹکی کے قریب سے 50 سالہ شخص اور مناواں کے علاقے بسم اللہ ہاو سنگ سوسائٹی سے45 سالہ کی لاش ملی ، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی ، تمام کے نشی ہونے کاشبہ ہے،شاد باغ کے علاقے پمبے جھگیاں کے قریب گھر سے 40 سالہ وسیم ولد نذیرکی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق قتل یاخودکشی پرتحقیقات کی جارہی ہیں، سول لائن کے علاقے مال روڈ فیصل چوک میں رکشے سے یار محمد کی لاش ملی ، جو کاپر سٹور کا رہائشی تھا۔