لاہور(خصوصی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہ فریقی کرکٹ سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ڈپٹی سی او ایم سی ایل، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔