• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کا تحفظ اولین ترجیح، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میچز، چینی و غیر ملکی باشندوں، سفارت خانوں، مالیاتی اداروں کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور شرح چالاننگ کیسز، کی پرفارمنس انڈیکیٹر ز، ہارڈ کور پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور خدمت مراکز کی کارکردگی بھی زیر غور آئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کا تحفظ، انصاف و خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ تجاوزات اور سموگ کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے غیر ملکی سفارت خانوں، پولیس سٹیشنز، ٹریننگ سینٹرز و دفاتر، حساس تنصیبات و مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی کی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیے جائیں۔
لاہور سے مزید