• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1ماہ میں38انسانی سمگلروں سمیت135ایجنٹس گرفتار

لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف پیش رفت رپورٹ تیار کرلی۔ ایک ماہ کے دوران ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب 38 انسانی سمگلرز سمیت 185 ہیومن سمگلرز اور ایجنٹس کو گرفتار کیا ، ایف آئی اے کی جانب سے یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 16 ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے کے مطابق 20 اہلکاروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی، سال 2023 کے یونان کشتی حادثہ کے حوالے سے 15 اشتہاریوں اور 15 ماسٹر مائنڈ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ یونان کشتی حادثہ میں ملوث 38 ایف آئی اے اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔
لاہور سے مزید