• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شہری کی بھائی کے مبینہ اغوا کی درخواست، پولیس موبائل کے استعمال کا الزام

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے میں شہری نے اپنے بھائی کے مبینہ اغوا کی درخواست دے دی۔ 

درخواست گزار کا الزام ہے کہ میرے بھائی کو 13جنوری کو ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس موبائل میں لے جایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق پانچ روز ہوچکے ہیں، میرا بھائی کہاں ہے کچھ معلوم نہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ واقعے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس موبائل استعمال نہیں ہوئی۔

گلستان جوہر پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق معلومات نہیں، درخواست موصول ہوئی ہے، مبینہ اغوا کی درخواست پر تحقیقات کی جائیں گی۔

درخواست گزار نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں، میرے بھائی کو پولیس موبائل میں لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید