• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈین کپتان کا دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرنے کا عزم

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

ملتان میں پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کریگ بریتھ ویٹ نے پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلی اننگز میں مزید بہتر باؤلنگ کرسکتے تھے، جومل وریکن نے بہت اچھی بولنگ کی۔ امید ہے جومل وریکن دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی بولنگ کریں گے۔

ویسٹ انڈین کپتان نے مزید کہا کہ شائقین کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا، دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پچ بہت مشکل تھی، اس پر گیند بہت اسپن ہو رہی تھی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔

کریگ بریتھ ویٹ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید