کراچی(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنمااور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ مذاکرات کہیں اور ہونگے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اسکی توثیق کریگی، ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کیلیے جدوجہد کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ ایک میٹنگ تک نہیں کروا سکتی تو مینڈیٹ کا اندازہ لگا لیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سمت بدلنی ہے اور عوام سے پوچھے بغیر ممکن نہیں، سمجھتا ہوں، ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہوگا، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی بات کرے تو مناسب ہوگا لیکن صرف عمران خان کی رہائی کی بات کرے تو یہ مناسب نہیں۔