• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹ کی سہولت مزید 26 شہروں میں دستیاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پاکستان کے47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی سہولت میسر ہو گی۔

کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور بھی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت والے شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظفر آباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا حصہ بن گئے۔

قومی خبریں سے مزید