کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا لوگو آئی سی سی نے ڈیزائن کیا ہے جس پرپاکستان2025تحریر ہے اس لئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت اپنی شرٹس پر پاکستان کا نام استعمال نہیں کرے گا۔ پی سی بی اس حساس معاملے پر بات نہیں کررہا لیکن پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت دیگر سات ٹیموں کی طرح اپنی شرٹس پر پاکستان کا نام استعمال کرے گا۔ شرٹس پر آئی سی سی کا لوگو آئی سی س پروٹوکول کا حصہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق ایک پی سی بیافسر کا دعوی ہے کہ بھارت اپنی جرسیوں پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں چاہتا، جو ایک روایت ہے جس کی تمام ٹیمیں آئی سی سی ٹورنامنٹس کے دوران کرتی ہیں۔ پی سی بی عہدیدار نے بی سی سی آئی پر کرکٹ کی سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کررکھا ہے۔