کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق انگلش کرکٹر اور ٹیسٹ کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ سڈنی بیچ پر حملہ کے وقت وہ جائے واردات کے قریب ہی واقع ہوٹل میں تھے۔ وہ ایشز سیریز کے سلسلے میں اگلے ہفتہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے میچ کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد میں نے خود کو ہوٹل میں بند کر لیا تھا اور سخت خوفزدہ تھا۔ حالات نارمل ہونے تک باہر نہیں آیا۔