• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیائے کھیل کے دو بادشاہ میسی اور ٹنڈولکر ایک میدان میں اکٹھے

ممبئی (جنگ نیوز)کرکٹ اور فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑی، اپنے اپنے شعبے کے بادشاہ لیونل میسی اور سچن ٹنڈولکر ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ایک ساتھ نظر آئے، جہاں دونوں کی یادگار ملاقات ہوئی۔ سچن نے اپنی 10 نمبر جرسی میسی کو پیش کی، جبکہ میسی نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کی آفیشل فٹ بال تحفے میں دی۔ سچن نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’’آج 10/10 کا دن تھا‘‘۔ دونوں کھلاڑی اپنی 10 نمبر جرسی کے حوالے سے پہچان رکھتے ہیں۔ اس موقع پر میسی نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ نمائشی پینلٹی بھی کھیلی ۔

اسپورٹس سے مزید