• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشر پٹیل جنوبی افریقا سیریز سے باہر

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل طبیعت ناسازی کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ شہباز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق اکشر پٹیل ٹیم کے ساتھ لکھنؤ میں موجود ہیں ،جہاں چوتھا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جانا ہے، وہاں ان کا طبی معائنہ ہوگا۔ وہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی نجی وجوہات کی بنا پر تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلے تھے۔

اسپورٹس سے مزید