کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انتخابی عمل فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ پی ایچ ایف کے ذرائع نے اسے فیڈریشن کی خود مختاری میں مداخلت قرار دیا ہے۔ پی ایس بی نے پی ایچ ایف کو ایک خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ فیڈریشن کو از خود انتخابات کرانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں، پورٹل کے ذریعے کلبز کی رجسٹریشن اور اسکروٹنی کا عمل غیر قانونی ہے۔ فیڈریشن کے انتخابات، کلب رجسٹریشن اور اسکروٹنی کا عمل بذات خود اسپورٹس بورڈ کا کام ہے، اور پی ایچ ایف کا یہ اقدام آرٹیکل 17 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ہاکی فیڈریشن 7 دن میں تحریری طور پر اس غیر قانونی عمل کی وضاحت پیش کرے، ورنہ حکومتی اداروں سے اجازت لیے بغیر پی ایچ ایف کا الیکشن نہیں ہوگا۔ سابق صدر شہلا رضا نے پی ایس بی کے فیصلے کو سراہا ہے۔