کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے تیسری بار ایشیا کپ انڈر19 کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ منگل کو گروپ اے کے اپنے تیسرے میچ میں عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیدی۔ بھارت نے آخری میچ میں ملائشیا کو 315 رنز سے شکست دی۔ ابھی گیان کنڈو نے125 گیندوں پر 209 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ پاکستان انڈر 19 نے 9 وکٹ پر 241 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 37.5 اوورز میں 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے احمد حسین 65، سمیر منہاس 44 ، وکٹ کیپر حمزہ ظہور نے 42 رنز بنائے۔ عرب امارات کیلئے ایان مصباح نے 77 رنز اسکور کیے۔ عبدالسبحان نے 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔