اسلام آباد( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل چھٹے روز بھی پی ٹی آئی کے ممبران ا سمبلی نے شدید احتجاج کیا۔ نعرے لگائے اورایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں۔اوو۔اوو ، عمران کو رہا کرو، لاٹھی گولی کی سر کار نہیں چلے گی ، گولی کیوں چلائی ؟ کے نعرے ،واک آؤٹ کیا سپیکر سر دار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس مقررہ وقت سے 53 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ سپیکر نے وقفہ سوالات کی کا رروائی شروع کردی۔ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی حسب معمول پوسٹرز ہاتھوں میں اٹھائے ایوان میں داخل ہوئے ،پوسٹرز پر گولی کیوںچلائی ،عمران خان کو رہاکرو اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دو کے نعرے درج تھے ،اس دوران اپو زیشن لیڈر عمر ا یوب خان نے پوائنٹآف آرڈر مانگا اور کہا کہ میں نے ضروری بات کرنی ہے۔