• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 5 نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک جے ایف ایم اسپتال کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش پائی گئی ۔الفلاح تھانے کی حدود وائر لیس گیٹ رینجرز چوکی کے قریب سڑک سے 40 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ۔زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی ڈھائی نمبر باکری پمپ کے قریب سڑک سے 25 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید